ویب ڈیسک: بھارت نواز فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب، شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے تیرہ واقعہ کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجیسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تیرہ میں فتنہ الخوارج کے کمپاؤنڈ میں دھماکہ سے 14 دہشگرد ہلاک ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ، بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہو گئے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک گھر میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری استعمال کر رہے تھے۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ماضی میں بھی مساجد اور گھروں کو ڈھال بنا کر دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اپنی پراکسیز( فتنہ الہندوستان) کیلئے جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا۔ اس واقعہ کے فوراًبعد بھارتی میڈیا اوراس کے زیرِ اثر سوشل میڈیا نے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانا شروع کردیا۔ فتنہ الخوارج کو جب فوجی آپریشنز کے ذریعے پہاڑوں میں بنی ان کی کمین گاہوں سے بھگایا گیا تو انہوں نے شہروں کا رخ کر لیا۔ دھماکہ کا یہ افسوسناک واقعہ ثابت کرتا ہے کہ خوارج شہری آبادیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اس افسوس ناک واقعہ پر بھارت نواز سوشل میڈیا نے فوراً پاکستان سکیورٹی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ کالعدم پی ٹی ایم نے بھی ہمیشہ کی طرح بنا تصدیق گمراہ کن مہم شروع کر کے اپنی پرانی روش قائم رکھی۔ جھوٹے بیانیہ اور من گھڑت خبریں ہماری قومی سلامتی اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
پاکستان کے باشعور عوام دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکروہ چہرہ بخوبی پہچان چکے ہیں۔ پاکستانی قوم بھارتی نواز فتنہ اور اسکے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔