ویب ڈیسک: آئی ٹی سی این ایشیا2025 کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگا۔
وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے۔ ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹر میں جدت اور تکنیکی استعداد بڑھانے کی کاوشیں ثمرآور ہیں۔ نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔
ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔ نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو جدید' آئی ٹی اور ٹیلی کام ہب' کے طور پر روشناس کرائے گا۔ آئی ٹی سیکٹر میں ترقیاتی اقدامات اور ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔