منی پور میں مودی راج کے خلاف مزاحمتی لہر تیز،بھارتی فوجی قافلہ پر بڑا حملہ

منی پور میں مودی راج کے خلاف مزاحمتی لہر تیز،بھارتی فوجی قافلہ پر بڑا حملہ
کیپشن: منی پور میں مودی راج کے خلاف مزاحمتی لہر تیز،بھارتی فوجی قافلہ پر بڑا حملہ

 ویب ڈیسک: بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کی سیکورٹی صورتحال نازک،  مودی حکومت کے جبر و ستم کے خلاف منی پور میں آزادی کی مسلح جدوجہد شدت اختیار کر گئی۔

مقامی نوجوان قابض بھارتی فوج کے خلاف مزاحمتی صفوں میں شامل ہیں۔ بھارتی فوجی قافلوں اور چوکیوں پر بھرپور حملے کیے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور میں نمبول کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے 33 آسام رائفلز کے قافلے پر بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں آسام رائفلز کے بیشتر اہلکاروں کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  گھات لگائے مسلح افراد نے ہائی وے پر آسام رائفلز کے قافلے پر اچانک حملہ کیا، 33 آسام رائفلز کا دستہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کمپنی آپریٹنگ بیس کی طرف روانہ تھا۔ تاحال کسی عسکریت پسند تنظیم نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، صورتحال مزید تناؤ کا شکار ہے۔ نمبول کے اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے اورفورسز حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور کی بگڑتی سیکورٹی صورتحال نے بھارتی فوج کے سیکیورٹی دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ آزادی کے خواہاں مقامی  نوجوانوں نے حالیہ حملوں سے ثابت کر دیا کہ منی پور اب نئی دہلی کے کنٹرول سے نکل چکا ہے۔ بڑھتی مزاحمت اس بات کا ثبوت ہے کہ جبر اور فوجی تسلط منی پور کے عوام کی آزادی کے خواب کو ختم نہیں کر سکتا۔

Watch Live Public News