ویب ڈیسک: امیربالاج قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں مرکزی ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں امیربالاج قتل کیس میں ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
پولیس کی تفتیشی ٹیم ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئی۔
گوگی بٹ کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ آج وکلاء کی ہڑتال ہے۔ عدالت سماعت ملتوی کرے۔
عدالت نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع کردی۔