بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت
کیپشن: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات کروانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رولز کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے، تاہم درخواست کے مطابق مناسب انتظامات کے تحت یہ ملاقات کروائی جائے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار سے دریافت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں یا تحریک انصاف کے ممبر، جس پر وکیل نے تصدیق کی کہ درخواست گزار پارٹی کے ممبر ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے فالوور بھی ہیں۔

عدالت نے سماعت کے دوران رولز کی وضاحت کی کہ رولز میں کم از کم 3 ماہ بعد ایک میٹنگ ضروری ہے اور معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کر لیا۔

Watch Live Public News