سابق بھارتی کپتان نے پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیدیا

سابق بھارتی کپتان نے پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیدیا

(ویب ڈیسک ) بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے   پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دے دیا۔

سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین نے ایک انٹرویو میں موجودہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور ٹیم کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ میدان میں رویے سے بھی دنیا کو مثبت پیغام دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کا ذریعہ رہی ہے۔

محمد اظہر الدین کا کہنا تھا کہ  ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا جو کہ کھیل کی اصل روح کے منافی ہے۔

Watch Live Public News