حکومت سندھ کا رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت  اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ 

اس موقع پر شرجیل میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت رواں ہفتہ خواتین اور طالبات کیلئے  مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے جارہی ہے، وقت کی بچت،سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کومحفوظ اور  باوقار سفر ملےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا گیا، شفاف میکنزم کے تحت میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر الیکٹرک اسکوٹیز الاٹ کی جائیں رہی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے  کہا کہ حکومت سندھ نے شفاف اور آسان طریقہ تیار کیاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو فائدہ ہو، طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ 

Watch Live Public News