آئی سی سی نے امریکا کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کردی

آئی سی سی نے امریکا کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کردی

ویب ڈیسک:آئی سی سی نے امریکا کی کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، یو ایس اے کرکٹ نے بار بار آئین کی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کے مطابق معطلی کے باوجود امریکا، بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کا اہل ہوگا ، یو ایس اے کرکٹ کی معطلی کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔

آئی سی سی حکام کے مطابق یو ایس اے کرکٹ نے بطور آئی سی سی ممبر بارہا  آئی سی سی کے آئین کی خلاف ورزی کی،  یو ایس اے کرکٹ گورننس سسٹم بنانے میں ناکام رہی،  یو ایس اے کرکٹ کو نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ نہ مل سکا۔

معطلی افسوسناک لیکن ضروری قدم تھا، امریکا کی نیشنل ٹیم کا انتظام اور مینجمنٹ عارضی طور پر آئی سی سی سنبھالے گی،  معطلی سے کھلاڑی متاثر نہیں ہوں گے۔

نارملائزیشن کمیٹی یو ایس اے کرکٹ کی اصلاحات پر نظر رکھے گی، رکنیت بحالی کیلئے یو ایس اے کرکٹ کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے،  آئی سی سی امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

Watch Live Public News