— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 24, 2022شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ قوم یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی، ایسا زناٹےکا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم مدت والی یہ موجودہ حکومت ہو گی۔
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی، ایسا زناٹےکا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم مدت والی یہ موجودہ حکومت ہو گی۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔