ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈرون حملوں کی مخالفت کی اور پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔ عمران خان نے نیٹو کی سپلائی لائن کی بھی مخالفت کی۔How many lies will they spread about IK? Everyone knows IK's very public stance on US WoT! He opposed it: he opposed drone strikes & PTI did protests & he opposed GLOCs for NATO mly supplies. This is in public domain! #MarchAgainstImportedGovt https://t.co/t7CVzzvm2d
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 24, 2022
سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک وائرل ویڈیو کو بطور حوالہ پیش کیا جا رہا ہے کہ عمران خان نے سابق صدر پرویز مشرف کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حمایت کی تھی،تاہم اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ناصرف آپ کی معلومات غلط ہیں بلکہ آپ مکمل طور پر ناسمجھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو مشرف کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ہندوستان-پاکستان کے تعلقات میں تعطل کے نتیجے میں لشکر طیبہ اور جیش پر پابندی کے بارے میں ہے۔ اظہر مشوانی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں کتنے جھوٹ پھیلائیں گے؟ امریکا کی دہشتگردی کیخلاف جنگ پر عمران خان کا عوامی موقف ہر کوئی جانتا ہے! عمران خان نے اس جنگ کی مخالفت کی۔