2بیویوں کے اکلوتے شوہر کی خودکشی کاڈراپ سین

2بیویوں کے اکلوتے شوہر کی خودکشی کاڈراپ سین

ویب ڈیسک: سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین،طاہر محمود نے خودکشی کی ہی نہیں تھی۔

 تفصیلات کے مطابق قریبی عزیز اسرار احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان طاہر محمود نیم بیہوشی کی حالت میں مل گیا ہے۔طاہر محمود کے سسرال والوں نے کچھ دیر پہلے آگاہ کیا کہ طاہر محمود مل گیا ہے۔

اسرار احمد نے مزید کہا کہ طاہر محمود نے شاید نشہ آور چیز کا استعمال کیا ہے،کراچی کے تمام ساحلوں میں کلفٹن سی ویو کا ساحل ہموار اور محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713936977-4156.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713936977-4156.mp4

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ  نوجوان طاہر محمود زخمی حالت میں  گھر میں موجود تھا،طاہر محمود کی بیوی اور سالے ہسپتال لیکر آئے تھے،طاہر کی بیوی اور سالے ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713944518-6468.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713944518-6468.mp4

شاہ فیصل کالونی تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی ابراہیم کی میڈیا ٹاک

شاہ فیصل کالونی تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح طاہر محمود کی شاہ فیصل میں موجودگی کی اطلاع ملی،طاہر محمود علاج کے لئے اسپتال میں موجود تھا،طاہر محمود اور فیملی کو تھانے طلب کیا گیا،طاہر محمود اور اہلخانہ کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں،طاہر محمود کے بیان میں تضاد ہے۔چونکہ واقعہ درخشاں تھانے میں رپورٹ ہوا تھا، طاہر محمود کو درخشاں پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔مزید قانونی کارروائی درخشاں پولیس کرے گی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713944663-6082.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713944663-6082.mp4

طاہر کی میڈیا سے گفتگو

گھر لوٹ آنے والے طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر ڈرامہ رچا رہا تھا،گھٹنو ں گھٹنوں پانی میں جاکر اپنی اہلیہ کو ویڈیو کال کی تھی،اہلیہ سے کہا کہ میں خودکشی کر رہا ہوں،میں نے گاڑی، پریس اور گاڑی کی چابی گاڑی میں ہی چھوڑ دی تھی،اہلیہ نے کہا میری حالت خراب ہو جائے گی، میں نے فون بند کیا۔

طاہر محمود نے کہا کہ میں صرف گھر والوں کو ڈرانا چاہتا تھا،اسی دوران 4 افراد نے وہاں آکر مجھے نام سے پکارا،میں نے پلٹ کر دیکھا تو مجھے کچھ سنگیاگیا پھر مجھے ہوش نہ رہا،جب ہوش آیا تو ناظم آباد میں تھا،میری ٹانگوں میں کچھ زخم بھی تھے،میں پیدل صبح سویرے شاہ فیصل کالونی میں گھر پہنچا۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713944415-3727.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713944415-3727.mp4

یاد رہے کہ ایدھی بحری خدمات کی ٹیم گزشتہ 30 گھنٹوں سے نوجوان کی تلاش میں مصروف تھی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713944252-5802.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713944252-5802.mp4

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713944378-8743.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-24/news-1713944378-8743.mp4

واضح رہے کہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے 2 شادیاں کی تھیں اور وہ 2 بچیوں کا باپ ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔

والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔