کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق انہیں گولی پیچھے سے لگی جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں پولیس سرجن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام 14 سوالات کے جوابات شامل ہیں۔

اس سے قبل میر رضا کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کے بعد میت کی دوبارہ تدفین کردی گئی۔ پوسٹ مارٹم کے دوران لاش سے مختلف نمونے حاصل کیے گئے، جنہیں کیمیائی تجزیے کے لیے متعلقہ لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔

میڈیکل بورڈ حکام نے میر رضا کے والد اور والدہ کے ڈی این اے نمونے لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ تفتیش کے اہم پہلوؤں کی مزید تصدیق کی جاسکے۔

میر رضا کے والد نے قبر کشائی کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران اس بار وہ کچھ نہ ہو جو پہلے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی جو بھی رپورٹ سامنے آئے گی، وہ اسے تسلیم کریں گے۔

Watch Live Public News