برطانوی قونصل  خانے کے 2 رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ، برطانوی قیدیوں سے ملاقات

برطانوی قونصل  خانے کے 2 رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ، برطانوی قیدیوں سے ملاقات

(ویب ڈیسک )  برطانوی قونصل  خانے کے دو رکنی وفد نے   اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق  برطانوی  قونصل  خانے کے دو رکنی وفد  نے   برطانوی قیدیوں سے ملاقات کی۔برطانوی قونصل  خانے کے دو رکنی وفد میں عدیلہ اور عمران شامل ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ   وفد نے قتل کے مقدمے میں قید خالد اور منشیات کے مقدمے میں قید حارث سے ملاقات کی، برطانوی قیدیوں سے وفد کی ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی۔

خیال رہے کہ برطانوی قیدیوں نے سفارتخانے سے اڈیالہ جیل میں کونسل رسائی کی درخواست کی تھی۔