ویب ڈیسک: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ن لیگ کے سابقہ ڈپٹی میئر اعظم خان سمیت 400 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ انتظامیہ کی مدعیت میں 400 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ غزہ مارچ کے دوران بعض مقررین نے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیں۔تقاریر میں کہا گیا کہ "ہماری فوج غلام ہے، ہماری ایجنسیاں غلام ہیں۔کہا گیا کہ یہاں اسلام کی بات کرنا جرم بن چکا ہے۔
مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان بیانات کو ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔اجتماع کے لیے کسی قسم کی اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔یہ اقدام دفعہ 144 کی صریح خلاف ورزی ہے، جو کہ 13 مارچ 2025 سے نافذ العمل ہے۔مظاہرین کی موجودگی سے نہ صرف امن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی بلکہ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔