ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی
کیپشن: ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک: ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی ہو گئے۔انہوں نے استعفی چیئرپرسن والڈ سٹی وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کو بھجوا دیا گیا۔

ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے استعفے میں لکھا ہے کہ میرے لئے عزت کی بات ہے کہ میں ڈی جی والڈ سٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ میں نے پوری امانت داری سے کوشش کی کہ پاکستان کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔ کلچر کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جائے۔ 

انہوں نے استعفے میں تحریر کیا کہ کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔ بطور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی استعفی منظور کیا جائے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی والڈ سٹی نے مغلیہ دور کے شاہی قلعہ شالامالار باغ سمیت تاریخی عمارتیں آثار قدیمہ کو واپس دینے پر استعفی دیا۔ شاہی قلعہ میں 1950کے رولز میں ترمیم کے بغیر میرج فنکشن استعفے کی وجہ بنے۔

Watch Live Public News