پی سی بی نے میرے علاج میں بہت مدد کی: صائم ایوب

پی سی بی نے میرے علاج میں بہت مدد کی: صائم ایوب

ویب ڈیسک: پی ایس ایل سیزن 10 میں پشاور زلمی کے کھلاڑی صائم ایوب نے کہا کافی وقت کے بعد دوبارہ کھیلتے ہوئے بہت زیادہ ُپرجوش ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ  نے میرے علاج اور ری ہیب میں بہت مدد دی۔ 

پشاور زلمی کے کھلاڑی صائم ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اپنی کرکٹ کو پہلے سے بھی زیادہ  انجوائے کررہا ہوں،کرکٹ سے دوری، علاج اور ری ہیب کے دوران  منفی بات نہیں سوچی ،  ہمیشہ مثبت رہا، انجری کے بارے میں کبھی یہ نہیں سوچا کہ یہ کیوں ہوئی ہے۔

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے میرے علاج اور ری ہیب میں بہت مدد دی، انجری نے میری مینٹل ہیلتھ کو مزید مضبوط کیا۔

 نئے قذافی اسٹیڈیم میں پہلی بار کھیلنے کے لیے بہت زیادہ خوش اور ُپرجوش ہوں، یہاں کراؤڈ بھی بہت ہوتا ہے تو کھیلنے میں مزا آئے گا۔

Watch Live Public News