پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردی ، نوٹم جاری 

پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردی ، نوٹم جاری 

(ویب ڈیسک ) پاکستان نے   بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا نوٹم جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹم جاری کر دیا گیا . نوٹم کے مطابق  بھارت کی ملکیتی ائیر لائینز، بھارت سے آپریٹ ہونے والی تمام ائیر لائینز کے لئے پاکستانی فضائی حدود بند، بھارت سے کسی بھی قسم کی ایئر ٹریفک کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی جاسکتی، پاکستانی حدود بھارتی سول اور ملٹری طیاروں کو 1 ماہ کے لیے دستیاب نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ائر لائنز کو دیگر ائیر اسپیس استعمال کرنے پر اضافی کروڑوں روپے خرچ کرنا ہوں گے ،    بھارت سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 70 سے 80  ہے، بھارتی ایئر لائن کی تعداد بعض اوقات 100 سے تجاوز کرتی ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرنیوالی بھارتی ائرلائنز میں ائیر انڈیا، ائیر انڈیا ایکسپریس، ادپائس جیٹ، انڈیگو ائیر اور آکاسا ائیر شامل ہیں ۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ   بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہو گا۔

Watch Live Public News