ویب ڈیسک: پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد رضوان اور کولن منرو کو جرمانہ، ملتان سلطانز کے محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
دونوں کرکٹرز پی ایس ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے، واقعہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے 10 ویں اوور میں پیش آیا۔
کولن منرو نے بیٹنگ کے دوران افتخار احمد کی طرف اشارہ کیا جس پر محمد رضوان نے منرو کے ساتھ بحث شروع کی، دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اوپر لگائے گئے چارجز کو قبول کرتے ہوئے جرمانے کو تسلیم کر لیا۔
