ایبٹ آباد، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 2 افراد جابحق، 26 زخمی

ایبٹ آباد، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 2 افراد جابحق، 26 زخمی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں حویلیاں پنارامہ ہوٹل کے مقام پر بس کھائی میں جا گری، خوفناک حادثہ کے پیش آتے ہی مقامی لوگ لپکے تاکہ مسافروں کی جانوں کو بچایا جاسکے۔

اطلاعات کےمطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 26 افراد زخمی ہوئے، اس حادثے میں دو افراد موقع پر جاں کی بازی ہارگئے ۔

پولیس اور مقامی لوگوں  کی مدد سے لا شیں اور   زخمی سول ہسپتال حویلیاں منتقل کیا گیا، حادثہ کے بعد بس کے کھائی میں گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں مقامی لوگوں اور پولیس کو مسافروں کو ریسکیو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Watch Live Public News