سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

(ویب ڈیسک ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، چہرے پر چوٹ آئی ہے۔

تفصیلات  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ڈیفنس روڈ کے قریب دوسری گاڑی نے ہٹ کیا متعدد دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں ، مریم اورنگزیب کی آنکھ پر چوٹ آئی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بیان : 

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے سینیئر وزیر پنجاب محترمہ مریم اورنگزیب اور انکی والدہ ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے  محترمہ مریم اورنگزیب اور محترمہ طاہرہ اورنگزیب کی خیریت اور سلامتی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی  نے محترمہ مریم اورنگزیب اور انکی والدہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ   اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کے محترمہ مریم اورنگزیب اور انکی والدہ حادثے میں محفوظ رہیں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق  نے محترمہ مریم اورنگزیب اور انکی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

Watch Live Public News