مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 2486 روپے کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے کا ہو گیا. عالمی مارکیٹ میں 29 ڈالر گھٹ کر فی اونس سونا 4685 ڈالر پر آگیا.

دوسری جانب، ایک تولہ چاندی کی قیمت 142 روپے کمی سے 7957 روپے ہو گئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 122 روپے کمی سے 6821 ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 1.42 ڈالر کی کمی سے فی اونس چاندی 74.73 ڈالر کی ہوگئی۔

Watch Live Public News