رواں ہفتے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان 

رواں ہفتے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان 

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا  فیصلہ ریونیو اہداف کو مد نظر رکھ رکر  کیا جائے گا ۔ایک ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ، عالمی مارکیٹ عدم استحکام کا شکار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 106.18 ڈالر فی بیرل ، مربن کروڈ 105 ڈالر سے متجاوز ہو گیا۔ عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 96.73 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

ایک ہفتے کے دوران  ڈبلیو ٹی آئی کروڈ  کی قیمت میں  14 ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت میں 15 ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے کے دوران مربن کروڈ کی قیمت میں 5 ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ  کیا گیا۔

رواں ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا  فیصلہ ریونیو اہداف کو مد نظر رکھ رکر  کیا جائے گا ۔

ایک ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

Watch Live Public News