ایرانی وزیر خارجہ کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد میں آمد متوقع، حکومتی ذرائع

ایرانی وزیر خارجہ کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد میں آمد متوقع، حکومتی ذرائع

(ویب ڈیسک) حکومتی ذرائع کے مطابق   ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد  میں آمد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ  متوقع ہے۔ امریکہ کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم  بھی مذاکراتی عمل کے لئے اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے ۔

قبل ازیں ایرانی وزیرِ خارجہ نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے علیحدہ علیحدہ رابطے کیے تھے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News