میٹا نے نیا "میٹا اکاؤنٹ" سینٹر متعارف کروا دیا

میٹا نے نیا
کیپشن: میٹا نے نیا "میٹا اکاؤنٹ" سینٹر متعارف کروا دیا

ویب ڈیسک: میٹا نے اپنے اکاؤنٹس سینٹر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اسے میٹا اکاؤنٹ کا نام دے دیا ہے، جہاں کمپنی کی ایپس جیسے فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز، واٹس ایپ اور میٹا کی ڈیوائسز جیسے AI گلاسز اور میٹا کوئیسٹ ہیڈسیٹس تک بیک وقت رسائی ممکن ہوگی۔

میٹا کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد صارفین کے لیے اکاؤنٹس کو آسانی سے کنٹرول کرنا ہے۔ نئے سینٹر سے ای میل ایڈریسز، کنکٹڈ اکاؤنٹس، سنگل پاس ورڈ اور پیرنٹل کنٹرولز جیسے فیچرز استعمال کیے جا سکیں گے۔

تاہم، واٹس ایپ پاس کیز اور مخصوص ایپ سیٹنگز، جیسے فیس بک پوسٹس کے دیکھنے والوں کی فہرست، صرف متعلقہ ایپ میں ہی دستیاب رہیں گی۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ اپ گریڈ آئندہ سال تک بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور ہر صارف یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ کون سی ایپس اور ڈیوائسز میٹا اکاؤنٹ ڈیش بورڈ کا حصہ بنیں۔

Watch Live Public News