(ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ آج سے پاکستان ، عمان اور روس کا اہم دورہ کریں گے۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ آج شام سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دوروں کا آغاز کریں گے۔
مہر نیوز کے مطابق، اس دورے کا مقصد دوطرفہ مشاورت، خطے میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال، اور امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرنا ہے۔