پراپرٹی کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

پراپرٹی کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
کیپشن: پراپرٹی کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے پراپرٹی کے لین دین میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے روایتی فرد برائے بیع کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

چئیرمین پلرا طارق سبحانی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ یکم جولائی سے بغیر گرین سرٹیفکیٹ کوئی جائیداد کا لین دین نہیں ہو سکے گا۔

طارق سبحانی نے عوام کو تاکید کی کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور آج ہی اپنا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کریں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی قانونی مشکلات سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News