مہنگائی کیخلاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

مہنگائی کیخلاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: مہنگائی کیخلاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مسائل پر پارٹی سنجیدہ ہے اور عوام کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

یہ بیان انہوں نے پنجاب کے ضلع لودھراں میں پارٹی امیر میاں محمد کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آئینی اور قانونی معاملہ ہے، صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد ہی پارٹی رائے دے گی۔

انہوں نے عالمی حالات پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ طاقت کے نشے میں اپنے آپ کو مظلوم بنا لیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، کسی ایک ادارے کی بالادستی مسائل حل نہیں کر سکتی۔

سربراہ جے یو آئی نے واضح کیا کہ پارٹی پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف کال موخر کرنے کے باوجود عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی انہوں نے پارلیمنٹ کی سپریمسی اور صوبوں کی خودمختاری پر زور دیا۔

Watch Live Public News