ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے

(ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ مختصر دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔عباس عراقچی وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورے کے دوران پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت کریں گے،ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ متوقع ہے۔

قبل ازیں  ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ اسٹیووٹکوف اور کشنر ہفتے کی صبح ایران مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہوں گے، ایران نے خود رابطہ کیا اور بالمشافہ ملاقات کی درخواست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس امریکا میں موجود رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے۔ضرورت پڑنے پر سب کو پاکستان روانگی کیلئے اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News