کراچی: وقفے وقفے سے بارش، تعلیمی ادارے بند، امتحانات ملتوی

کراچی: وقفے وقفے سے بارش، تعلیمی ادارے بند، امتحانات ملتوی
شہر قائد میں صبح سے ہی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشں کا سلسلہ جاری ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل تو کہیں ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں بارش جاری ہے، دوسری جانب سعود آباد، ملیر، ائیر پورٹ اور شاہ فیصل کالونی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ واٹر پمپ، شاد مان ، ایف بی ایریا ، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر پر بھی بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ پر مون سون سسٹم اثر انداز ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر 25 اگست تک بارش متوقع ہے.دوسری جانب سندھ میں تیز بارشوں کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں آج اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 2روز کے لئے بند رہیں گے جبکہ انٹر میڈیٹ اور جامعہ کراچی کے بدھ اور جمعرات کے روز ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔