کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت

کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت
کیپشن: کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت

ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقرر کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق خفیہ اطلاع دہندہ کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، مطلوب ڈاکوؤں میں شاہد ولد کمال اورمجیب ولد امان اللہ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں مطلوب ڈاکؤں میں وہاب ولد امان اللہ، غنی ولد علی بخش، احمر عرف شوبی ولد رسول، احمد ولد رسول، عطا اللہ ولد اللہ دتہ، سبز علی ولد اللہ دتہ، قبول ولد میوہ، دریجن عرف دادو، میرا ولد حضوری، گورا ولد حسین، ثناء اللہ ولد جھانگل، تنویر عرف دودھر اور راہب شر، عمر شر ولد ساون، ظہور ولد اکبر، مورزادہ ولد عبداللہ، گل حسن ولد عالم اور صداری ولد مراد بھی مطلوب ڈاکوؤں میں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ڈاکوؤں کے بارے خفیہ اطلاع دینے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News