عمران خان خطرناک بیماری میں مبتلا،شوکت خانم کےڈاکٹرکامعائنہ مکمل

عمران خان خطرناک بیماری میں مبتلا،شوکت خانم کےڈاکٹرکامعائنہ مکمل
کیپشن: عمران خان خطرناک بیماری میں مبتلا،شوکت خانہ کےڈاکٹرکامعائنہ مکمل

ویب ڈیسک: عمران خان کو کچھ روز سے ٹنٹس مرض کی شکایت ہے،ٹِنٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں،سر بھاری ہوتا ہے،چکر آنے لگتے ہیں،سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی۔ عمران خان کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا، ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبعی معائنے کے لیے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ روز سے ٹنٹس مرض کی شکایت ہے،ٹِنٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں،سر بھاری ہوتا ہے،چکر آنے لگتے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس سے قبل بھی یہ مرض ہوا تھا،سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا، ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کر لیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبعی معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے کیا،بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنہ 45 منٹ تک جاری رہا، طبعی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 8 اگست کو احتساب عدالت میں طبعی معائنے کی درخواست دائر کی تھی،احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے طبعی معائنے کی درخواست منظور کی تھی۔

Watch Live Public News