پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کپتانی سےفارغ

 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کپتانی سےفارغ
کیپشن: Nida Dar Captain
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا، ندا ڈار کو ہٹانے کے بعد فاطمہ ثناء کو ورلڈ کپ کے لئے قومی ویمن ٹیم کا کپتان بنانے کا امکان ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ندا ڈار سے رابطہ کیا،عثمان واہلہ نے ندا ڈار کو کپتان سے ہٹانے سے آگاہ کیا ۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا ایشیاء کپ میں ناقص پرفارمنس پر کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ویمن قومی کرکٹ ٹیم  کی نئی کپتان کا اعلان جلد کئے جانے کا امکان ہے۔ 

Watch Live Public News