پاک بحریہ کے خلاف بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈہ مہم بے نقاب

پاک بحریہ کے خلاف بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈہ مہم بے نقاب
کیپشن: پاک بحریہ کے خلاف بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈہ مہم بے نقاب

ویب ڈیسک: پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان نیوی کے کراچی سے انخلاء کی بھارتی میڈیا پر خبریں، فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈہ مہم بے نقاب۔ بھارت کی جانب سے "کراچی ریٹریٹ" کا دعوی محض ایک پراپیگنڈہ قرار۔

انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نیوی کو کراچی پورٹ پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جنگ کے بعد پاکستان نیوی کو آپریشنز کراچی سے ایران منتقل کرنا پڑے۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد بھارتی میڈیا مکمل طور پر بی جے پی سرکار کے ہاتھوں یرغمال بن گیا۔ بی جے پی پروپیگنڈہ مشینری کی معلومات کو بغیر تحقیق بطور بریکنگ نیوز نشر کیا جانے لگا۔ بھارتی حکومت کو ریاستی جھوٹ کو ایکسپوز کرنے پر لاکھوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے پڑے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے تین ماہ بعد انڈیا میڈیا نے پاکستان نیوی کے خلاف محاذ کھولا لیکن بھارتی میڈیا پاکستان نیوی کے آپریشن منتقلی کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان نیوی مخالف رپورٹنگ میں نیوی اثاثہ جات کی تفصیلات تک فراہم نہیں کی گئیں۔ دوران رپورٹنگ صرف آپریشنز کو کراچی سے ایران منتقل کرنے کا راگ الاپا گیا۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق بیانیہ کی دوڑ میں سٹیٹ سپونسرڈ بھارتی سینماء انڈسٹری بھی پیچھے نہ رہی۔ نیٹ فلکس، ایمازون پرائم سمیت دیگر ویڈیو سٹریمنگ سائٹس کے لیے خصوصی فلمز تیار کی گئیں۔

فلموں کے ذریعے جنگ کے دوران بھارتی برتری کو اجاگر کرنے کی ناکام کوشش تاحال جاری ہے۔ پاکستان مخالف بیانیہ کی دوڑ میں اہم اداکاروں کی بھی خدمات حاصل کی گئیں۔

فیک نیوز واچ ڈاگ نے گزشتہ 5 سال میں کیے گئے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈہ کی فہرست بھی جاری کر دی۔ بھارت میں پاکستان مخالف خبریں سیاسی میدان میں ہمدردیاں لینے کا رواج بن چکا ہے۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کی بھارتی میڈیا سے صحافتی اقدار کا پالن کرنے کی اپیل، کہا حکومتی گٹھ جوڑ کے ساتھ صحافتی اقدار کو پاؤں تلے روندنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ آئے روز جعلی خبروں سے بھارتی میڈیا کی عوام میں کریڈیبلیٹی زیرو ہو چکی۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق بھارت میں حکومت مخالف مواد کو ریاست مخالف مواد قرار دیکر صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنا غیر آئینی ہے۔ عالمی اداروں کی جانب سے بھارت میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔

Watch Live Public News