پاک فوج کی سیلاب زدہ شانگلہ میں بحالی کی کاروائیاں جاری

پاک فوج کی سیلاب زدہ شانگلہ میں بحالی کی کاروائیاں جاری
کیپشن: پاک فوج کی سیلاب زدہ شانگلہ میں بحالی کی کاروائیاں جاری

ویب ڈیسک: پاک فوج کی سیلاب زدہ شانگلہ میں بحالی کی کاروائیاں جاری۔ پاک فوج نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر دور دراز کے علاقے رجشم میں پھنسے سیلاب زدگان کی مدد کی۔

پاک فوج اور عائشہ فاؤنڈیشن نے متاثرہ خاندانوں کیلئے میڈیکل کیمپ اور فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا۔ رجشم اور آس پاس کے علاقے میں متاثرین کو راشن پہنچایا گیا جبکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرین کا طبی معائنہ کیا۔

پاک فوج نے تباہ شدہ پل اور راستے کے نقصان کا بھی جائزہ لیا۔ باغ نسیم آباد میں سیلاب سے متاثرہ سکول میں پاک فوج نے امدادی کارروائیاں کیں۔ پاک فوج متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Watch Live Public News