ویب ڈیسک: طاقت کے ذریعے خطے پر برتری حاصل کرنے کے بھارتی ارادے بے نقاب۔ مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔
بھارت کی جنگی پالیسی خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے براہِ راست خطرہ ہے۔ مودی سرکار کی بحرہند کو تصادم کا گڑھ بنانے کی مذموم سازش کھل کر سامنے آگئی۔ دی پرنٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کی ویسٹرن نیول کمانڈ کی بحری مشقیں جاری، ان مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔ بحرہند میں بھارتی موجودگی اور آپریشنل صلاحیتیں بڑھانے کا مقصد واضح ہے۔
اخبار کے مطابق بھارت کی بحری محاذ پر تیز جنگی تیاریاں علاقائی امن کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہیں۔ بحرہند میں بھارتی اشتعال انگیز تعیناتیاں خطے میں اثرورسوخ بڑھانے کی مذموم کوشش ہے۔