بھارتی کرکٹ ٹیم کے بڑے کھلاڑی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بڑے کھلاڑی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
کیپشن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے بڑے کھلاڑی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر چتیشور پچارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بھارتی کرکٹر نے کہا کہ تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے، میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے کھیلنا میرے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے فینز، ساتھی کھلاڑیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے تعاون کرنے پر اُن کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چتیشور پجارا نے 103 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ۔ چتیشور پجارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7195 رنز بنائے۔ اُن کو آخری ٹیسٹ میچ 2023 میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News