سدرہ عرب قتل کیس: مرکزی ملزم سے لیگی ایم پی اے کی جیل میں خفیہ ملاقات کا انکشاف

سدرہ عرب قتل کیس: مرکزی ملزم سے لیگی ایم پی اے کی جیل میں خفیہ ملاقات کا انکشاف

(ویب ڈیسک ) جیل ذرائع کے مطابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ نے عصمت اللہ خان سے اڈیالہ جیل میں گزشتہ روز خصوصی ملاقات کی۔

تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون سدرہ عرب قتل کیس،  مرکزی ملزم عصمت اللہ خان سے ن لیگ کے ایم پی اے کی اڈیالہ جیل میں خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ   ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ نے عصمت اللہ خان سے اڈیالہ جیل میں گزشتہ روز خصوصی ملاقات کی، خصوصی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کیٹگری اے میں کرائی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق  ملزم عصمت اللہ خان اور ضیاء اللہ شاہ کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملزم عصمت اللہ خان نے ضیاء اللہ شاہ سے پارٹی کیلئے خدمات کا ذکر کیا، عصمت اللہ خان نے قتل کیس میں رعایت کیلئے ضیاء اللہ شاہ سے پارٹی معاونت کی درخواست کی۔

یاد رہے کہ  عصمت اللہ خان نے 16 جولائی کو فیملی جرگہ کرکے 19 سالہ سدرہ کے قتل کا فیصلہ سنایا تھا۔جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کی لاش رات کے اندھیرے میں قریبی قبرستان میں دفن کرکے قبر کے نشانات مٹائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ   سدرہ عرب قتل کیس میں نو ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ قتل کیس کے مرکزی ملزم عصمت اللہ خان پولیس تفتیش میں سدرہ عرب کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔عصمت اللہ خان فوجی کالونی یو سی 8 کا وائس چیئرمین بھی رہ چکا ہے۔

Watch Live Public News