(ویب ڈیسک ) پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہونے سے روٹی کی قیمت میں بھی اضافےکا امکان ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 2200 روپے سےبڑھ کر 2800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت میں بھی 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق نان بائی مالکان نے روٹی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کرنےکاکہہ دیا ہے، روٹی کی قیمت 14 روپےسے بڑھا کر 16 روپے کیے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافےکے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔