ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ جہاں ان کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کیا۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کے سلسلے میں ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔