ویب ڈیسک: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر 6 نشستیں حاصل کرلیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افتخار گیلانی نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 12 ووٹ ملے۔
علما و مشائخ کی نشست پر بھی مسلم لیگ (ن) کے پیر مظہر 26 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ طارق نے 12 ووٹ حاصل کیے۔
خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی مریم کشمیری، سحرش قمر اور مریم ادریس کامیاب قرار پائیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید نے بھی کامیابی حاصل کی۔
اوورسیز نشست پر مسلم لیگ (ن) کے عبدالرحمان آرائیں پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے تھے۔
یوں مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) کے حصے میں مجموعی طور پر 6 نشستیں آئیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کیں۔