(ویب ڈیسک ) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کو مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت موصول نہیں ہوئی۔
اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ عمان کے وزیرِ خارجہ کا دورۂ تہران پاکستان کے آرمی چیف کے دورے سے منسلک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلغاریہ کا امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملے میں تعاون کرنا ایک جارحانہ اقدام ہے، کسی بھی جارحیت کے مقام کو نشانہ بنانا ایران کا حق ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےآبنائے ہرمز سے یومیہ متعدد ملین بیرل تیل برآمد کرنے کی خبر پر بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے، ایسی کوئی بات نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی سے متعلق ان ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔