ویب ڈیسک: بھارتی سینئر اداکارہ اور معروف مِمکری آرٹسٹ آشا سنگھ جیسوال 83 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئیں۔
ان کے بیٹے آکاش بھاردواج کے مطابق آشا سنگھ جیسوال نے 22 اگست کی شام آخری سانس لی، جبکہ ان کی آخری رسومات 23 اگست کو ممبئی میں ادا کردی گئیں۔
آشا سنگھ جیسوال نے فلم، ٹیلی ویژن اور مِمکری کے شعبوں میں کام کیا اور معروف شخصیات کی آوازیں اور انداز نقل کرنے کے باعث منفرد مقام حاصل کیا۔
وہ بالخصوص لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کی مِمکری کے لیے مشہور تھیں اور ایسے دور میں مِمکری کے شعبے میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئیں جب اس میدان میں زیادہ تر مرد فنکار نمایاں تھے۔
آشا سنگھ جیسوال کی وفات پر شوبز حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔