(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ہوگیا،جس کے بعد 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے کا ہو گیا۔ سونے کی 10 گرام قیمت 3601 روپے اضافے کیساتھ 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں 42 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 4646 روپے ہو گئی۔
چاندی کی ایک تولہ قیمت 7379روپے پر برقرار جبکہ 10 گرام چاندی 6326 روپے پر مستحکم ہے۔
علمی مارکیٹ میں چاندی 69 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔