روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں ایسا بیان دیدیا ہے جس نے تمام مسلمانوں کو خوش کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ایک پریس کانفرنس میں شریک تھے، وہاں موجود ایک خاتون صحافی نے ان سے اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔اس پر بات کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی جسارت کرنا کہاں کی اظہار رائے کی آزادی ہے؟ میں اس کو ٹھیک نہیں سمجھتا، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کرنا لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائیں گے تو ہمارے سامنے پھر پیرس جیسے واقعات ہی سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں انتہا پسندی کی طرف لے جاتی ہیں، جیسا ہم نے پیرس میں دیکھا تھا۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے خاتون صحافی سے کہا کہ آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔پیوٹن کے حضرت محمد ﷺ کی شان میں اس بیان کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ پورا عالم اسلام ان الفاظ کے بعد ان کا دیوانہ ہو چکا ہے۔I welcome President Putin's statement which reaffirms my message that insulting our Holy Prophet PBUH is not " freedom of expression". We Muslims, esp Muslim leaders, must spread this message to leaders of the non-Muslim world to counter Islamophobia. https://t.co/JUKKvRYBSx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2021
معاملے پر جے یو آئی ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے. جبکہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی ردعمل دیا.Thank U Vladmir Putin for expressing sentiments of Muslims. U r far better than West leaders. pic.twitter.com/AJONAANKKf
— Ali Raza (@AliRazaTweets) December 24, 2021