سابق امریکی صدربل کلنٹن کی طبیعت خراب،اسپتال منتقل

سابق امریکی صدربل کلنٹن کی طبیعت خراب،اسپتال منتقل
کیپشن: سابق امریکی صدربل کلنٹن کی طبیعت خراب،اسپتال منتقل

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدربل کلنٹن کو طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اہلخانہ نے بھی سابق صدر کے اسپتال منتقل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ 

78 سالہ بل کلنٹن واشنگٹن میں اپنے گھر پر  تھے جب انہیں بخار کی شکایت پر میڈ اسٹار جارج ٹاؤن یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک معاون کا کہنا ہے کہ وہ کم از کم 2 راتوں تک ہسپتال میں رہ سکتے ہیں۔

یادرہے 25 برس قبل وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سے، 42 ویں صدربل کلنٹن کی صحت کو متعدد چیلنجز درپیش رہے ہیں۔

2004 میں نیویارک میں ان کی بائی پاس ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور 2005 میں  پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے۔ 2010 میں دل کی تکلیف کے بعد کورونری شریان میں دو سٹنٹ ڈالے گئے۔ جبکہ 2021 میں چھ دن تک لاس اینجلس میں ایک یورولوجیکل انفیکشن کے لیے ہسپتال میں داخل رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ کرسمس سے قبل گھر منتقل ہوجائیں گے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اچھی حالت میں ہیں اور اسپتال میں جو دیکھ بھال انہیں مل رہی ہے اس کے لئے شکر گزار ہیں۔

Watch Live Public News