یااللہ خیر!سوات وگردونواح میں دوسرے روزبھی زلزلےکے جھٹکے

یااللہ خیر!سوات وگردونواح میں دوسرے روزبھی زلزلےکے جھٹکے
کیپشن: یااللہ خیر!سوات وگردونواح میں دوسرے روزبھی زلزلےکے جھٹکے

ویب ڈیسک: وادی سوات کے علاقے مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 225 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز   خیبرپختونخوا کے ضلع سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 165 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

Watch Live Public News