کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے کیس میں اہم پیشرفت

کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے کیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: کرکٹر  بابر اعظم پر جنسی حراساں کرنے کے الزام کے کیس میں عدالت نے بغیرکارروائی کے سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگانے کا معاملہ،بابر اعظم پر مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

عدالت نے بغیر کارروائی کیس ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ کی سپر اسٹور میں چوری کرنےکی ویڈیو لیک

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

بابراعظم نے موقف اپنایا کہ خاتون نے درخواست گزار پر ریپ اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے، خاتون نے بلیک میل کرنے کے الزامات بھی لگائے ہیں،ایڈیشنل سیشن جج  کا درخواست گزار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ حقائق کے برعکس  ہے،بے بنیاد الزامات لگا کر درخواست گزار کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،عدالت ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Watch Live Public News