ویب ڈیسک: لاہور کے فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سجاد شاہ نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ رابعہ کو قتل کیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور ملزم کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد دونوں کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔