ویب ڈیسک: انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وطن واپسی کے بعد قومی ٹیم اور منیجمنٹ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس دوران سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل کے ساتھ تصویر شیئر کی۔
تصویر میں سرفراز احمد فیلڈ مارشل سے ہاتھ ملا رہے ہیں، اور اس کے ساتھ کیپشن دیا، ’’السلام وعلیکم سر، سرفراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا۔‘‘ سرفراز کا یہ انداز سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے مارجن سے شکست دی۔ سمیر منہاس کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد انڈر 19 ٹیم نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس کے بعد ٹیم نے چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔