ویب ڈیسک: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نجکاری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، اور عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی کے ساتھ پی آئی اے کو خرید لیا۔
نجکاری کے بعد اب سوال یہ تھا کہ پی آئی اے کا نیا نام اور لوگو کیا ہوگا؟ اس حوالے سے سول ایوی ایشن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کا قومی تشخص برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے تحت پی آئی اے کا نام بدستور "پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز" ہی رہے گا اور اس کا معروف لوگو بھی تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کی خریداری کے بعد نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی اصلاحات کرنے کی اجازت ہوگی، لیکن اس کی تاریخی اور علامتی حیثیت کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔